زیتون کا تیل خالص کھانے والا ، مالش والا

Original price was: ₨2,800.00.Current price is: ₨1,950.00.

Loading...

Description

زیتون کا تیل کھانے والا  1500 روپے لیٹر  ۔۔۔مالش والا  1400 روپے لیٹر

زیتون  تیل کے حیرت انگیز فوائد:

1۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا زیتون کا تیل کھاؤ بھی اور لگاؤ بھی یہ ایک مبارک درخت ہےاور اس میں 70 بیماریوں سے شفاء ہے۔ (ترمذی، ابن ماجہ)۔

2۔ زیتون کے تیل میں کئی اقسام کے اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ اس میں اومیگا 9  فیٹ بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ ساتھ ہی اومیگا 3، اومیگا 6 فیٹی ایسڈ، وٹامن  ای اور کے بھی اس میں پائے جاتے ہیں۔

3۔ زیتون کا تیل قدرتی طور پر کولیسٹرول اور گلوٹین سے پاک ہوتا ہے۔

4۔ زیتون کا تیل پٹھوں کی سردی دور کرتا ہے، ان کو طاقت دے کر اعضاء کو قوت بخشتا ہے۔

5۔  جوڑوں اور پٹھوں کے درد سے نجات دلاتا ہے۔ اگر کسی وجہ سے ہڈیوں میں درد رہتا ہو تو زیتون کے تیل کی مالش سے آرام ملتا ہے، ایسے افراد جن کی ٹانگوں میں درد رہتا ہو یا ہاتھ پاؤں میں کڑل پڑتے ہوں تو وہ روغن زیتون نمک ملے نیم گرم پانی میں جلا کر ٹکور کریں تو فائدہ ہوتا ہے۔

6۔ زیتون کے تیل کی مالش سے نہ صرف پٹھے مضبوط ہوتے ہیں بلکہ اعضاء کو تقویت ملتی ہے۔ پیدائشی کمزور بچوں کو روغن زیتون پلانا ان کی ہڈیاں مضبوط کرتا ہے اور اچھی صحت کی ضمانت ہے۔

زیتون کا تیل کولیسٹرول کم رکھتا ہے:

زیتون کا تیل جسم میں لو  ڈینسٹی لائیپو پروٹین جس سے خون کی نالیاں سکڑ

جسم میں لو  ڈینسٹی لائیپو پروٹین سکتی ہیں  اس کو کم رکھتا ہے۔

کی زیادتی سے امراض قلب کے  خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں ۔جسم میں ہائی ڈینسٹی لائپو  پروٹین کی زیادہ مقدار خون جمنے سے روکتی ہے جو کہ دل کے دورے کی ایک اہم وجہ ہے۔

جلد کے لیے زیتون کے تیل کا استعمال:

زیتون کا تیل جِلد کیلئے بہت مفید ہے۔ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی خشک جِلد والی خواتین کیلئے پریشانی شروع ہوجاتی ہے۔

ایسی خواتین کو چاہئے کہ وہ زیتون کا تیل لے کر چہرے کا مساج کریں۔ ہلکے ہلکے ہاتھوں سے کیا جانے والا مساج جِلد کو آرام پہنچاتا ہے اور جِلد کی خشکی بھی دور کرتا ہے۔

زیتون کا تیل جِلد کیلئے قدرتی علاج ہے، جس سے جِلد صحت مند اور خوب صورت ہوجاتی ہے۔ آزما کر دیکھ لیں۔

زیتون کے تیل سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے:

ایک تحقیق کے مطابق ہائی بلڈ پریشر کے مریض زیتون کے تیل کے مستقل استعمال سے بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے لیے لی جانے والی دواؤ ں کی مقدار کم کرسکتے ہیں۔

زیتون کے تیل میں موجود اولک ایسڈ جسم میں جلد جذب ہو جاتا ہے اس لیے یہ بلڈ پریشر کم کرنے کا سبب بنتا ہے۔ اس کے استعمال سے دل بھی جوان رہتا ہے۔ ایسے خواتین و حضرات جو ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض کا شکار ہیں وہ ایک بڑا چمچ زیتون کا تیل لیں اس میں دو چمچ اسپغول ڈالیں اور اچھی طرح ملا کر استعمال کریں۔

زیتون کا تیل اور اسپغول کو دن میں دو مرتبہ استعمال کریں کچھ ہی دنوں میں شفاء یاب ہوجائیں گے۔

زیتون کا تیل ذیابیطس سے بچاتا ہے:

ذیابیطس کے علاج کے لیے زیتون کا تیل مفید ہے۔ اس سے خون میں شوگر کا لیول کنٹرول میں رہتا ہے اور انسولین کی حساسیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق متوازن غذا اور زیتون کے تیل کا استعمال ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرات کو 50 فیصد تک کم کر دیتا ہے۔ ذیابیطس کا خطرہ کم کرنے کے لیے اپنی خوراک میں روزانہ دو بڑے چمچ زیتون کے تیل کے استعمال کریں۔

آنتوں کی سوزش دور کرنے کے لیے:

٭ٹائیفائیڈ کے مریض جو کہ صحت یاب ہوجاتے ہیں اکثر انہیں بعد ازاں آنتوں کی سوزش کا اثر رہتا ہے جو پرانی ہوکر نظام ہضم کو خراب کرتی ہے اور قبض کا باعث بنتی ہے۔

٭ان کے لئے روغن زیتون کا استعمال بہت کارگر ثابت ہوتا ہے۔

٭بواسیر کے مسوں کی سوزش اور درد کو بھی فائد ہ ہوتاہے۔

آنکھوں کے سیاہ حلقوں اور ہونٹوں کی سیاہی کا علاج:

ہونٹوں کی سیاہ رنگت اور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اس بات کی علامت ہیں کہ آپ کے جسم میں آئرن اور وٹامن بی کی کمی ہو گئی ہے۔

غسل کرنے یا ہاتھ دھونے کے بعد زیتون کا تیل لگائیں۔ زیتون کا تیل استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ انگلی کے ذریعے ہونٹوں پر مساج کیجئے۔

خشک بالوں کے لیے زیتون کا تیل استعمال کریں:

اگر آپ کے بال بہت خشک رہتےہیں تو بالوں میں زیتون کے تیل کی زیادہ مقدار لگا کر دیر تک بالوں میں کنگھا کریں، تاکہ تیل بالوں میں خوب جذب ہوجائے۔ اب بالوں کو اچھی طرح لپیٹ کر پکڑا باندھ لیں یا کیپ پہن لیں۔ آدھے گھنٹے تک اسی حالت میں آرام کریں۔ اس دوران تیل اپنا اثر دکھائے گا اور بالوں کی جڑوں تک پہنچ جائے گا۔ اب کسی معیاری شیمپو سے بالوں کو اچھی طرح دھولیں۔

آپ محسوس کریں گے کہ تیل نے آپ کے بالوں کو خوب ملائم اور چمکدار بنادیا ہے۔

کچھ لوگ گھروں میں زیتون کا تیل کھانا اور پینا پسند کرتے ہیں۔ لیکن بازار میں دستیاب زیتون کا ایک تیل ایسا بھی جو کھانے کے لئے نہیں بلکہ مالش کے لئے  ہوتا ہے۔

اگر آپ مالش والا تیل کھا یا پی رہے ہیں تو یاد رکھیں کہ اس سے آپ زیتون کے وہ فوائد حاصل نہیں کر سکتے بلکہ بعض صورتوں میں یہ آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اسپین، نیوزی لینڈ، جرمنی، سمیت کئی ممالک نے زیتون کے مالش والے تیل یعنی پومس تیل کو کھانے، یا پینے میں استعمال کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔

اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ زیتون کا کھانے والا تیل کونسا ہوتا ہے اور مالش والا تیل کونسا ہے۔

زیتون کے ثابت پھل کو جب پہلی مرتبہ  کولہو یا مشین میں ڈالا جاتا ہے تو اس سے نکلنے والا تیل ایکسٹرا  ورجن کہلاتا ہے۔

پہلی مرتبہ نکلا ہوا تیل سب سے بہترین ہوتا ہے جسے کھانے، اور پینے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

اب زیتون کے بچے ہوئے چُورے کو گرم کرکے پھر سے کولہو یا مشین میں ڈالا جاتا ہے. اس پھل میں موجود بچا کچا تیل بھی نکل آتا ہے۔

 یہ بچا کھچا تیل ورجن آئل (پیور) کہلاتا ہے جو کوالٹی میں ایکسٹرا  ورجن سے تو ہلکا ہوتا ہے لیکن کھانے پکانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پھر آخر میں جو کچرا بچ جاتا ہے اس میں سے بھی تیل نکالنے کے لئے اس میں ایک خاص قسم کا کیمیکل ڈالا جاتا ہے۔ یہ کیمیکل پیٹرول کی طرح کا ہوتا ہے اس کیمیکل کا کام یہ ہوتا ہے کہ یہ اس کچرے میں موجود ہر طرح کے تیل دار اجزاء کو اپنے اندر حل کرکے ایک محلول سا بنا لیتا ہے۔ اس کے بعد اس محلول کی صفائی وغیرہ کرکے کیمیکل کو الگ کر لیا جاتا ہے اور باقی بچنے والا زیتون کا تیل پومس آئل کہلاتا ہے۔

زیتون کے ڈبے پر واضح طور پر لکھا ہوا ہوتا ہے کہ یہ پومس آئل ہے۔  یہی وہ تیل ہے جسے صرف مالش کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

پومس آئل کو اگر  مالش کے بجائے کھانے یا پینے میں استعمال کیا جائے تو اس سے آپ وہ فوائد حاصل نہیں ہوسکتے جو زیتون کے تیل سے حاصل ہوتے ہیں۔

زیتون کے تیل کی تین قسمیں ہیں اور ہر ڈبے پر واضح طور پر لکھا ہوتا ہے کہ یہ کونسا آئل ہے۔ مثلاً

۔ایکسٹرا ورجن

۔ ورجن پیور

۔ پومس آئل

ان تینوں قسموں کے تیل کی قیمتوں میں بھی زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔

زیتون کا ایکسٹرا ورجن تیل پینے میں سب سے بہتر ہے۔ (شوگر کے مرض میں رات سوتے وقت 2 چمچ اور صبح اٹھتے ہی 2 چمچ خالی پیٹ استعمال کرنے سے شوگر لیول نارمل رہنے لگتا ہے۔

اگر آپ زیتون کا تیل کھانے یا پینے کا شوق رکھتے ہیں تو پھر ضروری ہے کہ آپ صرف ایکسٹرا ورجن تیل ہی استعمال کریں۔

تحریر::۔  ڈاکٹر شوکت علی، ماہر توسیع زراعت، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد

۔ حافظ سعد بن مصطفی، ریسرچ آفیسر، شعبہ تیل دار اجناس، ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد

ڈلیوری

ایک کلو یا اس سے ذیادہ کی خریداری پر ڈلیوری فری ہے

ادائیگی

پراڈکٹس کی قیمت اڈوانس ادائیگی کریں، یہ چیز وصول کرنے کے بعد کورئیر والے کو ادا کریں۔

ادائیگی تفصیلات

محترم کسٹمر! آپ کی سہولت کے لئے اڈاونس ادائیگی بذریعہ بنک، ایزی پیسہ، جاز کیش درج ذیل اکاونٹ نمبروں پر بھیج سکتے ہیں۔

ایم سی بی بنک: 0960191081004359

ایزی پیسہ: 03062692800

جیز کیش: 03062692800

واپسی پالیسی

کوئی بھی پراڈکٹ خراب نکل جانے کی صورت میں قابل واپسی ہو گی اور ادا کردہ پوری رقم واپس کردی جائے گی۔

مزید پراڈکٹس خریدیں